ابنا: امريکي صدر نے اپنے بيان ميں ڈيموکريٹس اور ريپبليکن دونوں سے کہا کہ وہ حکومتي اخراجات ميں کمي کے بل کے بارے ميں يکم مارچ تک دي گئي مہلت سے پہلے کسي اتفاق رائے تک پہنچ جائيں -
اگر ڈيموکرٹيس اور ريپبليکن اس مسئلے پر کسي نتيجے پر نہيں پہنچ سکيں گے تو يکم مارچ سے امريکي حکومت کے اخراجات ميں کمي کا بل خود بخود قانوني شکل ميں نافذالعمل ہوجائے گا جس کي وجہ سے حکومتي اخراجات ميں پچاسي ارب ڈالر کمي واقع ہوجائے گي –
ماہرين کا کہنا ہے کہ ايسا ہونے کي صورت ميں مختلف شعبوں پر اس کے بہت زيادہ اثرات مرتب ہوں گے - اوباما نے ايک ايسے وقت يہ درخواست کي ہے جب صدر اوباما اور ريپبليکن پارٹي کے درميان بجٹ کے معاملے پر اختلافات پہلے سے بھي زيادہ شدت اختيار کرگئے ہيں -
اطلاعات ہيں کہ دونوں ہي فريق اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بات چيت کرنےوالے ہيں.
.......
/169